ڈبوں میں نکلنے والے ٹوکن کس کی ملکیت ہوں گے؟



سوال:
بعض چیزوں میں ٹوکن ہوتے ہیں ، مثلًا : رنگ کےڈبوں میں، مگر کاریگر وہ خود رکھ لیتے ہیں اورمالک کو نہیں بتاتے ہیں یا مالک کو معلوم ہی نہیں ہوتا ہے،  جیسا کہ مجھے ابھی تک معلوم نہ تھا۔یہ ٹوکن کس کا حق ہوتا ہے؟
 
جواب:
 اگر مالک نے کاریگر سے ٹھیکیداری کا معاملہ کیا ہو، (یعنی رنگ اور دیگر سامان کی خریداری کاریگر کی ہی ذمہ داری ہوگی) تو مذکورہ ٹوکن کاریگر کا حق ہوگا۔  البتہ اگر مالک نے کاریگر کے ساتھ صرف رنگ کرنے کی اجرت کا معاملہ کیا ہو، اور رنگ کا اصل خریدار مالک ہو، کاریگر مالک کے وکیل کے طور پر رنگ لے کر آئے تو ٹوکن مالک کا حق  ہوگا۔