اگرفلاں کام کیا تو کافر ہوجاؤں گا،کہنے کا حکم
سوال:
میرے دوست نے قسم کھائی ہے کہ شیشہ نہیں پیے گا ،اگر اس نے آئندہ شیشہ پیا تو وہ ہندو ہوگا۔کیا وہ شیشہ پینے سے ہندو ہوجائے گا؟
جواب:
مذکورہ الفاظ قسم کے الفاظ ہیں، ان سے قسم منعقد ہوگئی، اس کے خلاف کرنے سے کفارہ دینا پڑے گا اور ایمان نہیں جائے گا۔(ماخوذ از بہشتی زیور مکمل و مدلل، تیسرا حصہ، صفحہ ۴۲، باب: قسم کھانے کا بیان، ناشر: نور محمد، کراچی)