مرد کا مرد سے کتنا پردہ ہے؟
سوال:
ایک شخص دوسرے شخص کے سامنے اپنے جسم کا کتنا حصہ ظاہر کرسکتا ہے؟
جواب:
مرد کا دوسرے مرد سے ناف سے لے کر گھٹنے تک کاحصہ چھپاناضروری ہے ۔ اس حصے کے علاوہ جسم کا بقیہ حصہ کسی دوسرے مرد کے سامنے ظاہر کیا جاسکتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ جو لوگ کھیل کود،تفریح،تیراکی اورورزش وغیرہ کے وقت دوسرے مردوں کے سامنے اپنے گھٹنوں یا رانوں کو یا ناف کو ظاہر کرتے ہیں وہ گناہ گار ہوتے ہیں۔