آرٹیفیشل جیولری کا حکم
سوال:
یہ جو آرٹیفیشل جیولری ہے،اس کا کیا حکم ہے؟پہن سکتے ہیں؟
سائلہ:تسنیم فاروقی
جواب:
عورتوں کے لیے انگوٹھی کے علاوہ باقی آرٹیفیشل جیولری استعمال کرنے کی اجازت ہے، انگوٹھی صرف سونے یا چاندی کی پہن سکتی ہیں، اور مَردوں کے لیے کسی بھی قسم کی آرٹیفیشل جیولری یا سونا چاندی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، سوائے ساڑھے چار ماشہ چاندی کی انگوٹھی کے ۔