قرآنی آیات کافریم لگانا



سوال:۔قرآنی آیات کافریم بناکر  گھر میں لگاسکتے ہیں؟
 
جواب:۔اگر آیات مبارکہ کے ادب کامکمل اہتمام ہو اور لگنے کے بعد گرنے کا اندیشہ نہ ہوتوحفاظت کے لیے لگاسکتے ہیں۔ اگربے ادبی کااندیشہ ہوتو لگانا درست نہیں۔(البحرالرئق،2/65،ط:رشیدیہ-کفایت المفتی ،3/184،ط:دارالاشاعت)