صفر کے مہینے میں نئے گھر میں منتقل ہونا



سوال:۔ہم نے ایک گھر خریدا ہے، لیکن ابھی وہاں کچھ مرمت کا کام چل رہا ہے، جس گھر میں ہم ابھی رہ رہے ہیں یہ گھر ہم نے بیچ دیا ہے، ہم چند دن بعد نئے گھر میں شفٹ ہوں گے،اوراس وقت صفرکامہینہ شروع ہوجائے گا،میری والدہ مجھے شفٹ ہونے سے منع کررہی ہیں،وہ کہتی ہیں کہ صفرکے مہینہ میں نئے گھرمیں شفٹ نہ ہوتے،بلکہ صفرکے مہینے کے ختم ہونے کے بعد شفٹ ہوں گے، اسی طرح میرے بعض دوستوں کابھی کہناہے کہ اگرآپ صفرکے مہینے میں نئے گھرمیں چلے گئے توزندگی بھرآپ کوپریشانیوں کاسامناکرنے پڑے گا۔آپ بتائیں مجھے کیاکرناچاہیے؟
 
جواب:۔اسلام میں کوئی مہینہ منحوس نہیں، زمانۂ جاہلیت میں لوگ ماہ صفر کومنحوس سمجھتے  تھے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خیالات کی سخت تردیدفرمائی ہے۔ماہ صفر میں کوئی نحوست نہیں ہے ۔اس مہینے میں سفرکرنا،شادی کرنا اورنئے گھرمیں منتقل ہوناجائزہے،اس سے کوئی نحوست یاپریشانی لاحق نہیں ہوتی۔ (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح،کتاب الطب والرقی،8/394،ط:عثمانیہ کوئٹہ)