بیوی سے تجارتی مقاصد کے لیے کھاناتیارکروانا



سوال:۔میرے شوہر نے ان لاک ڈاؤن کے دنوں میں کھانا سپلائی کا کام شروع کیا ہے۔الحمدللہ اس سے  اتنی بچت ہوجاتی ہے کہ گھر کا خرچہ  چلانے کے باوجود کچھ بچ جاتا ہے۔شوہر خود بھی اچھا پکالیتے ہیں مگر عام طور پر مجھے پکانا ہوتا ہے۔مجھے پکانے سے انکار نہیں ہے لیکن کئی کھانے  اورزیادہ مقدار میں پکانے سے میں بہت تھک جاتی ہوں ،کیا میں شوہر کو منع کرسکتی ہوں کہ میں نہیں پکاسکتی یا یہ کہ مجھے اس کا خرچ دیا جائے؟
 
جواب:۔تجارتی مقاصد کے لیے شوہر کو پکا کردینا بیوی کے ذمہ واجب نہیں ہے۔اگر بیوی انکارکرتی ہے تو گناہ گار نہیں ہے اوراگر اجرت کا مطالبہ کرتی ہے تو کرسکتی ہے۔