عام لوگوں کا اہل باطل کالٹریچر پڑھنا



سوال:۔مجھے ہندوؤں ،عیسائیوں  اورپارسیوں کی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے مگر میرے ایک دوست جو تبلیغی جماعت میں وقت لگاتےہیں وہ مجھے منع کرتے ہیں،کیا ان کا منع کرنا ٹھیک ہے؟
 
جواب:۔آپ کے دوست  ٹھیک منع کرتے  ہیں ۔عام لوگوں  کا دوسرے مذاہب کی کتابیں پڑھنا اپنے ایمان اورعقیدے کو خطرے میں ڈالنا ہے۔خطروں کے ساتھ وہ کھیلے جو اس کا کھلاڑی ہو اورسانپ وہ شخص رکھے جس کے پا س اس کے زہرکا تریاق بھی موجود ہو۔