بلڈنگ میں بنے مصلّے میں اعتکاف کا حکم
سوال:
آج كل بلڈنگ وغیرہ میں مصلے بنے ہوتے ہیں، جن میں عام نمازیں اور جمعہ بھی ہوتا ہے، اور مصلے کے اوپر مکانات یا پارکنگ وغیرہ ہوتی ہے، تو ایسے مصلے میں اعتکاف کرنا درست ہے؟
جواب:
مردوں کے اعتکاف کے لیے مسجد شرعی کا ہونا ضروری ہے، مسجدِ شرعی جس جگہ پر قائم ہو وہ مقام زمین سے آسمان تک مسجد کے حکم میں ہوتا ہے، اس مقام پر مسجد کے علاوہ کوئی اور چیز قائم کرنا، یا اس کے اوپر فلیٹس یا دوکانیں بنانا جائز نہیں ہوتا،بلڈنگوں میں نماز کے لیے جو جگہ قائم کی جاتی ہے، وہ مسجد تو ہے لیکن شرعی نہیں ہے ، اس لیے اس میں اعتکاف کرنا درست نہیں ہے۔ (فتاوی شامی 2/440)