فرض بغیر جماعت کے اوروتر جماعت کے ساتھ پڑھنا



سوال:
اگر رمضان میں عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ نہ پڑھی ہو تو تراویح کے بعد وتر اکیلے پڑھیں گے یا امام کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟
 
جواب:
اگر عشاء کی فرض نماز انفرادی طور پر پڑھ لی اور پھر  تراویح کی مکمل رکعات یا کچھ رکعات امام کے ساتھ ادا کیں تو وترامام کے ساتھ باجماعت اداکرسکتے ہیں ،اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔