میاں بیوی کا رضاعت کا اقرارکرنے کے بعد اس سے انکار کرنا
سوال :
ایک لڑکا اور لڑکی کی شادی ہوئی، پھر انہوں نے کسی کو بتایا کہ ہم نے ایک عورت کا دودھ پیا ہے اور اب وہ دونوں اس بات سے انکار کرتے ہیں اور ساتھ رہتے ہیں، کیا ان کا ساتھ رہنا جائز ہے؟
جواب :
ان کا رشتہ جائز ہے۔فقہ کی رو سے رضاعت کے اقرار کے بعد اس سے رجوع جائز ہے، بشرطیکہ اقرار پر اصرار نہ ہو۔اصرار سے مراد اقرار کا تکرار بھی نہیں ہے، جیسا کہ اہلِ علم پر واضح ہے۔