صرف تراویح کے لیے داڑھی رکھنا



سوال:
 ایک حافظ ہے جو رمضان کے لیے داڑھی رکھ لیتا ہے اوررمضان گزرنے کے بعد پھر کٹوادیتا ہے، کیا ایسے امام کے پیچھے تراویح پڑھنا درست ہے؟
 
 جواب:
اگر رمضان المبارک میں اس کی داڑھی ایک مشت ہوجاتی ہے تو اس کی اقتدا میں تراویح ادا کرنا بلاکراہت درست ہوگا، لیکن رمضان المبارک کے بعد اس کا داڑھی کاٹنا گناہ ہے۔ اور اگر رمضان المبارک میں اس کی داڑھی ایک مشت نہیں ہوتی تو ایسا حافظ فاسق ہے اور اس کی اقتدا میں تراویح ادا کرنا مکروہِ تحریمی ہوگا۔