یوگا کاحکم
سوال:
یوگا ورزش کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب :
یوگا ورزش کے جس آسن کا تعلق ہندو مذہب یا ان کی عبادت کے کسی طریقے سے ہے یا اس میں ان کی عبادت کے کسی طریقے کی مشابہت ہے،مسلمان کے لیے یوگا ورزش کے وہ آسن استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ اور جن طریقوں کا تعلق ہندو مذہب یا ان کی عبادت کے طریقے سے نہ ہو، صرف جسمانی ورزش سے ہو، ان آسن کا استعمال جائز ہوگا۔ لیکن اس میں بھی اسلامی اصولوں کی رعایت ضروری ہوگی، جیساکہ لباس ساتر ہو، نامحرم سے اختلاط نہ ہو، دیگر فرائض اور عبادات میں حرج لازم نہ آئے وغیرہ۔