معاہدے کی شق میں اختلاف کا حکم
سوال :
میں نے دوسری شادی کی ،اس عورت اور اس کے گھر والوں نے نکاح نامہ میں جعل سازی کی ۔ آپ بتائیں کہ نکاح نامہ میں ایک کالم ہوتا ہے، اس میں پراپرٹی کے بارے میں لکھا جاتا ہے، اگر دینی ہے تو ہاں لکھا جاتا ہے۔ میرے سامنے اس جگہ ’’نہیں ‘‘لکھا، لیکن اس کے ساتھ یہ اضافہ کیا کہ ابھی نہیں بعد میں لکھ دے گا۔ کیا کبھی کسی نکاح نامہ میں ایسا لکھا ہوتا ہے ؟ اب یہ لوگ بلیک میل کر رہے ہیں۔
سلطان احمد راولپنڈی
جواب:
جو جملہ آپ نے نقل کیا ہے وہ مبہم ہونے کی وجہ سے تعبیر وتشریح کا محتاج ہے۔اصولی طورپرنکاح نامہ ایک معاہدے کی دستاویز ہوتی ہے جس میں معاہدے کاکوئی ایک فریق دوسرے فریق کی رضامندی کے بغیر کوئی اضافہ یا کمی یا کوئی تبدیلی یاترمیم نہیں کرسکتا ہے ۔اگرکوئی فریق یک طرفہ طورپر اس طرح کرتاہےتووہ گناہ گاربھی ہے اوردوسرےفریق پراس کی پاس داری بھی لازم نہیں ہے۔اگرمعاہدے کی دستاویز پر دستخظ کرنے کے بعد اس میں درج کسی عبارت کے بارے میں اختلاف ہوجائے تو جو فریق مدعی ہو اس کے ذمے لازم ہے کہ ثابت کرے کہ دوسرے فریق نے پڑھ اورسمجھ کر نکاح نامے پردستخط ثبت کیے ہیں ۔