فوم وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ



سوال:
بچے فوم یا گدے پر پیشاب کردیتے ہیں، کیا سوکھنے سے پاک ہوجاتے ہیں؟
 
جواب:
پیشاب لگنے سے یہ چیزیں ناپاک ہوجاتی ہیں اور سوکھنے سے یا رنگ اوربوزائل ہونے سے پاک نہیں ہوتی ہیں۔پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ  تین مرتبہ دھوئیں  اورہر مرتبہ اتنی دیر کےلیے چھوڑدیں  کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تیسری مرتبہ دھونے کے بعد جب قطرے ٹپکنا ختم ہوجائیں  تو گدا پاک ہوجائےگا۔ان چیزوں کا دھوتے وقت نچوڑنا اوردوسری یا تیسری مرتبہ دھونے سے پہلے خشک ہونا ضروری نہیں ہے۔ پاکی کا یہ طریقہ ہراس چیز کے بارے میں ہے کہ جو نچوڑنے سے نچڑ نہ سکتی ہو ۔اگر نل وغیرہ بہتے پانی  سے پاک کریں تو اتنی دیر پانی بہانا کافی ہے کہ نجاست کے نکلنے کا گمان غالب ہوجائے۔