Counter Deed کی حقیقت



سوال:
کاؤنٹرڈیڈ  کے متعلق فرمائیں   کہ جائز ہے یا ناجائز ہے؟
 
جواب:
عملی پہلو سےیہ ایک قانونی وثیقہ  ہے  جس میں رجسٹریشن کے برخلاف  کسی حقیقت کی وضاحت  ہوتی ہے  مثلاً کوئی دوکان یا مکان سرکاری کاغذات میں کسی کےنام ہے تو بظاہر ملکیت بھی اسی کی ہے اور مالک ہونے کی حیثیت سے وہ اسے فروخت بھی کرسکتا ہے، مگروہ ایک کاؤنٹر ڈاکومنٹ بنالیتا ہے جس میں وضاحت ہوتی ہے کہ یہ دوکان میرے نام ہے ، لیکن حقیقت میں ملکیت کسی اور کی ہے۔اسے آج کل کی زبان میں بے نامی اونر شپ  کہاجاتا ہے۔
اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ کاغذات میں کوئی چیز کسی کے نام لکھنے سے اس کی ملکیت نہیں بنتی جب تک کہ اسے مالک بناکر نہ دی جائے؛ لہٰذا ملکیت کی وضاحت کے لیے "کاؤنٹر ڈیڈ"  بنانے کی اجازت ہوگی۔