فلٹرشدہ پانی فروخت کرنا



سوال :۔ایک شخص فلٹر پانی کا مشین لگوایا اور وہ اس پانی کو فروخت کرنے لگا تو کیا اُسکا پانی کو فروخت کرنا درست ہے؟
 
جواب:۔اگر کوئی شخص پانی کو برتن، مشکیزہ، ٹینک، کین وغیرہ میں محفوظ کرلے تو وہ اس کی ملکیت قرار پاتا ہے۔ اب اس کو اختیار ہے خواہ مفت دے یا مال کے عوض بیچے، اس صورت میں ازروئے شرع اس کی خرید وفروخت کی جاسکتی ہے۔ لہذا مختلف کمپنیاں جو پانی کو فلٹر وغیرہ کرکے بوتلوں میں بھر کر فروخت کرتی ہیں، شرعاً یہ جائز ہے۔ بشرطیکہ حکومتی اجازت نامہ حاصل ہو اورحفظانِ صحت کے اصولوں کی رعایت رکھی جائے۔