قادیانی سے نکاح کرنے اورپڑھانے کاحکم
سوال:۔قادیانی سے مسلمان کے نکاح کا کیا حکم ہے ؟اگرکوئی مسلمان کسی مسلمان اور قادیانی کا نکاح پڑھائے تو وہ مسلمان رہے یا نہیں؟
جواب :۔قادیانی زندیق ومرتد ہیں۔مسلمان کا نکاح قادیانی مردوں اور عورتوں سے حرام ہے۔ اگر کسی مسلمان لڑکےنے کسی قادیانی لڑکی سے نکاح کر لیا ہو تو شرعاً وہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوا ہے، پھر نکاح پڑھانے والے نے اگر قادیانی کو کافر ہی جانا ہو اور کافر سے نکاح کوجائز نہ سمجھا ہو تو وہ کافر تو نہ ہو گا مگر فاسق و گناہ گار ضرور ہو گا، لیکن اگر اس نے قادیانی کو مسلمان جانا ہو یا مسلمان اورکافر کے نکاح کو جائز سمجھا ہو تو اس پر تجدیدِ ایمان و تجدید نکاح ضروری ہو گا۔