شریک کامال مشترک پر شریک سے کرایہ لینا



سوال:۔ہم ایک دوسرے کے شریک ہیں اور چاول کی تجارت کرتے ہیں۔چاول خرید کر ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ہم جس گودام میں چاول رکھتے ہیں وہ میری ذاتی ملکیت ہے اورمیں اس پر کرایہ وصول کرتا ہوں تو کیا میرے لیے کرایہ وصول کرنا جائز ہے؟
 
جواب:۔ایک شریک کا مشترکہ چاول اپنے گودام میں رکھ کر اس کا کرایہ وصول کرنا شرعا جائز نہیں ہے،ایسی صورت میں جس شریک کا گودام ہو نفع میں اس کا حصہ بڑھادیا جائے تو یہ درست ہے فقط واللہ اعلم