دوران عدت کن لوگوں سے پردہ ہے؟َ



سوال:۔یہ بتادیجیے کہ عورت کن لوگوں سے عدت کے دوران پردہ کرے گی؟
 
جواب:۔عدت سے پہلے جن لوگوں سے پردہ ہے ان سے عدت کے دوران بھی پردہ ہے اور جن سے عدت سے پہلے بھی پردہ نہ ہو ان سے عدت کے دوران بھی پر دہ نہیں ہے۔پردہ نامحرم سے واجب ہوتا ہے ۔نامحرم وہ ہے جس سے   ابھی یا آئندہ نکاح حلال ہوسکتا ہو مثلا (1) خالہ زاد   (2) ماموں زاد   (3) چچا زاد   (4) پھوپھی زاد   (5) دیور     (6) جیٹھ   (7) بہنوئی   (8)نندوئی   (9) خالو     (10) پھوپھا   (11) شوہر کے چچا   (12)  شوہر کے ماموں   (13)شوہر کے خالو   (14)شوہر کے پھوپھا   (15) شوہر کا بھتیجا     (16) شوہر کا بھانجا ۔محرم سے پر دہ نہیں ہے ۔محرم وہ ہے جس سے کبھی بھی نکاح حلال نہ  ہو جیسے (1)  باپ (2) بھائی (3)  چچا   (4) ماموں   (5) سسر   (6) بیٹا   (7)  پوتا در پوتا (8) نواسہ  در نواسہ (9) شوہر کا بیٹا   (10) داماد   (11) بھتیجا اور اس کے بیٹے  (12) بھانجا  اور اس کے بیٹے۔ (13) سوتیلا باپ (ماں کا شوہر) جب کہ والدہ اور اس کے مابین میاں بیوی کا تعلق قائم ہوجائے۔فقط واللہ اعلم