زندگی میں اس طرح تقسیم جس سے کوئی وارث محروم رہ جائے



سوال :۔ میری بیوی اور ایک بیٹی ہے  جب ایک بھائی بھی زندہ ہے۔میں زندگی ہی میں بیٹی اور بیوی کے نام سب کچھ منتقل کرنا چاہتا ہوں۔کیا اس کی اجازت ہے؟
 
جواب:۔ساری جائیداد بیوی اور بیٹی  کے نام منتقل کرنے سے  بھائی محروم رہ جائے گا,لہذا اس طرح کی تقسیم میں کراہت ہوگی البتہ اگر بھائی کو بھی حصہ دے دیں گے تو پھر کراہت نہیں رہے گی۔