تقسیم سے پہلے مال میراث پر زکوۃ کا مسئلہ
سوال:۔میرے والد بہت جائیداد چھوڑ گئے تھے۔جس میں بڑاکاروبار،نقدی ،سونا ،بلڈنگیں اور زراعتی زمینیں وغیرہ شامل تھیں۔بدقسمتی سے بڑے بھائی اس پر قابض تھے ۔نہ تقسیم ہونے دی اور نہ ہی کسی کو کچھ حصہ دیا ۔اب ان کا انتقال ہوگیا ہے مگر ان کی اولاد دین دار ہے وہ سب کو ان کاحصہ دینے چاہتے ہیں ۔میرا سوال یہ ہے کہ مجھے جو حصہ ملے گا جو کہ ایک بڑی مقدار میں ہوگا تو مجھے والد کی وفات کے بعد اب تک اس کی زکوۃ دینی ہوگی ؟
جواب:۔جب تک آپ کو میراث میں حصہ نہیں مل جاتا تب تک آپ پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ واجب نہیں ۔