حرام آمدنی والے کی ضیافت قبول کرنا
سوال:۔ بعض لوگوں سے تعلق ہوتا ہے اور ان کے ساتھ کھاناپینا بھی اورلینادینا بھی ہوتا ہے مگر ان کمائی میں مسئلہ ہوتا ہے،کیا ان کی دعوت کھانا ،پارٹی میں شریک ہونا،تحفہ لیناجائز ہے؟
جواب۔(۱)اگر کسی شخص کی کل آمدنی حرام ہو اور وہ اسی آمدنی سےکھلائے یا ہدیہ دے تو اس کا ہدیہ یا کھانا جائز نہیں ہے ۔(۲)
اگراس کی آمدنی حلال بھی ہو اور حرام بھی اور دونوں جدا جدا ہوں تو اگر وہ حرام آمدنی سے کھانا کھلائے تو اگر وہ حلال سے کھانا کھلائے تو جائز ہے۔(۳) اگراس کی آمدنی حلال بھی ہو اور حرام بھی ہو اور دونوں اس طرح مخلوط ہوں کہ ایک آمدنی کو دوسری آمدنی سے الگ کرنا مشکل ہولیکن حلال آمدنی کی مقدار زیادہ ہو تواس کا کھانا کھانے کی گنجائش ہے، لیکن اجتناب کیا جائے تو بہتر ہے۔(۴)اگر آمدنی حلال اور حرام سے مخلوط ہو لیکن آمدنی کی اکثریت حرام ہو تو اس صورت میں اس کا کھانا کھانا یا ہدیہ قبول کرنا جائز نہیں ۔