سجدے میں دعا مانگنا
سوال:۔بعض لوگ جو سجدے میں گر کردعا مانگتے ہیں اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب :۔ سجدے کی حالت میں انسان اللہ تعالیٰ کے سب سے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے چنانچہ اس حالت میں دعا کی قبولیت کی زیادہ امید ہوتی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "بندہ اپنے رب کے قریب ترین اس وقت ہوتا ہے جس وقت وہ سجدے کی حالت میں ہو؛ لہذا سجدے کی حالت میں زیادہ سے زیادہ دعا کرو"۔(صحیح مسلم، کتاب الصلاة باب ما یقال فی الرکوع و السجود رقم الحدیث :١١١١)ایک دوسری روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے کہ "سجدے میں زیادہ سے زیادہ دعا کی کوشش کرو، عین ممکن ہے کہ تمہاری دعا قبول ہو جائے".
لیکن یہ روایات نفلی نمازکے سجدے میں دعا مانگنے کے متعلق ہیں۔اس لیے دعا مانگنی ہو تونفلی نماز کے سجدے میں مانگی جاسکتی ہے اور اس دعا کا عربی زبان میں ہونا بھی ضروری ہے۔