ادارے کا دیا ہوا پٹرول ذاتی استعمال میں لانا



سوال :۔ادارہ ہمیں پٹرول دیتا ہے جو زیادہ ہوتا ہے اور بچ جاتا ہے کیا ہم اسے کسی دوسرے کو دے سکتے ہیں یا فروخت کرسکتے ہیں؟
 
جواب:۔پٹرول اگر تنخواہ کا حصہ ہے تو آپ اس کےمالک ہیں جس طرح چاہیں استعمال میں لاسکتے ہیں۔اگرصرف ادارے کے کاموں کےلیےدیا جاتا ہے توصرف ادارے کے کاموں میں ہی اسے استعمال میں لاناضروری ہے،کسی اور کو دینا اور فروخت کرنا جائز نہیں ۔اگر ادارے کے کاموں اورآپ کے ذاتی استعمال دونوں کے لیے دیا جاتا ہوتو دونوں کے لیے استعمال میں لانے کی اجازت ہے۔اگراس طرح دیا جاتا ہو کہ کمپنی کے کام اس میں انجام دیے جائیں اوربچےہو ئے کو ذاتی استعمال میں لانے کی اجازت ہو توبچا ہوا ذاتی استعمال میں بھی لاسکتے ہیں۔