باپ بیٹے کا ایک دوسرے کا مال بلااجازت استعمال کرنا
سوال :۔کیاباپ بیٹے کا مال یا اس کی چیزیں بیٹے کی اجازت کے بغیر لے سکتا ہے؟اسی طرح اگر بیٹے نے باپ کا مال اس کی مرضی کے بغیر لیا ہو اور اس سے کاروبارکیا ہوتو اس کاکیا حکم ہے؟
جواب:۔باپ کےلیے بیٹے کا مال اس کی اجازت کےبغیر لینا جائز نہیں ہے۔اگرباپ محتاج ہے تو ا س کا نفقہ بیٹے پر واجب ہے اور اگر بیٹا یہ ذمہ داری ادانہیں کرتا تو باپ بقدرضرورت بیٹے کے مال سے بلااجازت بھی لے سکتا ہے۔بیٹے نے اگرباپ کا مال اس کی مرضی کے بغیر لیا ہوتو ناجائز کیا ہے اوراتنا ہی مال باپ کو لوٹانا اس پر واجب ہے۔اس مال سے جوکاروبارکیا ہے وہ بیٹے کا ہےتاہم بیٹے کےلیے نفع حلال نہیں ہے بلکہ اس کا صدقہ واجب ہے۔