شوہر اندرون خانہ بیوی کو کن کاموں سے روک سکتا ہے؟



سوال:۔مجھے  تفصیل سے بتائیں کہ شوہر گھر کے اندر بیوی کو  کن کاموں سے روک سکتا ہے۔میرا مطلب گناہ کے کاموں سے نہیں ہے۔وہ  تو سب  کو معلوم ہے۔آپ کی بڑی نوازش ہوگی۔
 
جواب :۔شوہرہرایسے کام سے بیوی کو روک سکتا ہے جس سےاس کے حق میں خلل پڑتا ہو یا اسے تکلیف ہوتی ہو ،مثلا:
(۱)اگر بیو ی گھر کے اندر  ہی دست کاری ،سلائی،کڑھائی یا کسی اور صنعت میں مشغو ل رہتی ہو جس سے شوہرکے متعلق ذمہ داریوں میں فرق آتا ہو ۔
(۲) یا بیوی  کے عمل کی وجہ سے شوہرکو تکلیف ہو تی ہو مثلا  کام کی بدبو ہو یا گندگی ہو۔ 
(۳)   بیوی کے عمل کی وجہ سے اس کی صحت گرتی ہو اور وہ لاغری وکمزوری کا شکارہوتی ہو ۔ 
 (۴) یا جس  کام  کی وجہ سے اس کے حسن وجمال میں فرق آتا ہو۔ 
(۵)یاجو کام فی نفسہ مباح ہو مگر شوہرکے  لیےباعث عار ہو ،مثلا پرائے بچے کو دودھ پلانا جب کہ  وہ معزز خاندان سے ہو۔
(۶)یا بیوی   نفقے  کی مدمیں سے  کچھ بچالیتی ہے جس سے اس کے جمال میں فرق آتا ہے یا صحت گرتی ہے ۔ان تمام  صورتوں میں شوہر بیوی کو منع کرسکتا ہے اور اگر بیوی نہ مانے تو وہ  گناہ گارہ ہوگی ۔