قربانی کے پیٹ سے بچہ نکلا ہو



سوال:۔ ہمارے جانور کے پیٹ میں بچہ تھا۔ہمیں معلوم نہیں تھا۔کیا کرناچاہیے تھا؟
 
جواب:۔ شرعی پہلو سے جانور کی ولادت کاوقت قریب ہوتوپھر اسے ذبح کرنا مکروہ ہوتا ہے  لیکن اگر معلوم ہی نہ ہوتو کوئی گناہ نہیں ہے۔ذبح کے بعد بچہ زندہ نکلے تو اسے بھی ذبح کردیا جائے اورماں کی طرح اسے بھی استعمال میں لے لیا جائے اوراگر بچہ مرا ہوانکلے تو وہ مردار ہے۔