سیدکو قربانی کی کھال دینا
سوال:۔ میں نے ایک صاحب کوقربانی کی کھال دے ۔اب معلوم ہوا ہے کہ وہ سید ہیں ،اب کیا کھال کی رقم صدقہ کرنا ہوگی؟
جواب:۔سید کو قربانی کی کھال دینا جائز ہے اس لیے کھال کی رقم صدقہ کرنے کی ضرورت نہیں۔سید حضرات کو پہلے بیت المال میں سے معقول حصہ ملتا تھا مگر اب ریاست اس خیر سے محروم ہے، دوسری طرف سادات کو زکوۃ اورصدقہ واجبہ بھی نہیں دیا جاسکتا،اس وجہ سے بہت ضروری ہے کہ نفلی عطیات ان کی خدمت میں پیش کیےجائیں ۔ان کی محبت کو حسن خاتمہ میں بہت دخل ہے۔