جس کی قربانی رہ گئی ہو



سوال:۔مجھے قربانی کرنی تھی اور میں کرتارہتا ہوں  ۔الحمدللہ صاحب حیثیت ہوں۔ مگر اس سال اہلیہ کی بیماری اور ایک دو اورگھریلوں پریشانیوں کی وجہ سے قربانی کا جانورنہ خرید سکا۔توکیا اب جانور لے کرذبح کردوں یا اگلے سال دوقربانیاں کردوں ؟
 
جواب:۔قربانی اور دیگر عبادات کی قضا میں فرق ہے مثلا نماز رہ جائے تونماز کی قضا نماز پڑھ کر ہوتی ہے  اور روزے کی قضا روزہ  رکھ کر ہوتی ہےمگر قربانی کی قضااگلی عید میں قربانی کرکے نہیں ہوتی بلکہ جانور یا اس کی رقم صدقہ کرنے سے ہوتی ہے،اس لیے آپ درمیانہ جانورغرباء  کو دے دیں  یا اس کی رقم فقراء پر صدقہ کردیں۔