ہمارا یوم عرفہ کب ہوگا؟
سوال:۔ ہمارا یوم عرفہ کب ہوگا کیا اس دن جب حاجی حضرات میدان عرفات میں ہوں گے یا اس دن جب ہمارے ہاں نو ذی الحجہ ہوگی،اس سوال کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ عرفہ کے دن روزے کی فضیلت ہے تو وہ فضیلت کس دن روزرہ رکھنے سے حاصل ہوگی؟
جواب:۔ہمارایوم عرفہ ہمارے کلینڈر کے حساب سے ہوگا جیساکہ رمضان،عیدین ،شب قدر اورنمازیں ہماری تاریخ اور وقت کے حساب سے ہوتی ہیں۔