خصی جانور کی قربانی



سوال :۔خصی جانو ر کی قربانی جائز ہے یانہیں بعض لوگ اسے عیب کہتے ہیں اور اس کی قربانی کو ناجائز کہتے ہیں۔محمد بشیرمسقط
 
جواب۔خصی جانور کی قربانی جائز ہے کیونکہ حدیث سے ثابت ہے ۔فقہاء نے اس کی قربانی  کوافضل   لکھا ہے کیونکہ  خصی جانور فربہ اور خوب صورت اور اس کاگوشت لذیذاور عمدہ ہوتا ہے۔جو لوگ خصی جانور کی قربانی کو ناجائز کہتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ انسان کا خصی ہوناعیب ہے اس لیے جانور کا خصی ہونا بھی عیب  ہے حالانکہ جانور کاخصی ہونا  کوئی عیب نہیں بلکہ خوبی ہے ۔