ملازم کا کمپنی کا مال خود خرید کرپھربیچنا



 سوال :۔میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں اور وہاں مجھے کچھ آرڈر وغیرہ موصول ہوتے ہیں جو بعد میں ڈیلیور بھی خود کرنا پڑتا ہے ۔ تو مجھے ایک پارٹی کی طرف سے آرڈر موصول ہوا کہ ہمیں یہ ائٹم درکار ہے جس کی کمپنی ریٹ مثلا 34 یا 36 روپے ہے تو میں نے اس پارٹی کو 43 روپے کا ریٹ دیا اور 34 روپے کے حساب سے میں نے  80 فیصد رقم میں نے اپنی جیب سے اپنی کمپنی کو ادا کردی تو آیا یہ منافع میرے لیے جائز ہے کہ نہیں کہ اپنی کمپنی سے چیز خرید کر اپنی ہی پارٹی کو بیچ دی۔ رہنمائی فرمائیں
 
جواب :۔آپ کمپنی کا مال خود نہیں خرید سکتے تھے۔جو نفع ہوا وہ کمپنی میں جمع کرانا واجب ہے۔