گھر کی سبزیوں اور پھلوں میں عشر



سوال:۔میرے گھر کا احاطہ کافی بڑا ہے۔جس میں سبزیاں اگاتا ہوں اور پھلوں کے درخت بھی لگائے ہیں  تو کیا ان میں عشر واجب ہے؟
 
جواب :۔گھر کے  سبزیوں اور پھلوں میں عشر واجب نہیں ہوتا،  چاہے  خودرو ہو یا   لگائے  ہوئے ہوں۔