شوہر کے حقوق کے بارے میں ایک خاص حدیث
سوال :۔کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ اگر شوہر کے کوئی زخم ہو اور اس میں سے پیپ رستا ہو، بیوی وہ پیپ چاٹ کر صاف بھی کرے تو شوہر کا حق ادا نہ ہو؟
جواب :۔اس مضمون کی حدیث حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے حدیث کی کئی کتابوں میں مروی ہے ۔ایک لڑکی نے آپ علیہ الصلاة والسلام سے استفسار کیا کہ شوہر کا بیوی پر کیا حق ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بیوی پر شوہر کا حق اتنا (بڑا )ہے کہ اگر شوہر پر کوئی زخم ہو اور بیوی اسے چاٹ لے یا اس کے نتھنوں سے پیپ یا خون بہہ نکلے اور وہ اسے چاٹ لے تب بھی وہ اس کا حق ادا نہیں کر سکتی۔اس حدیث کو امام حاکم(المتوفى:378 هـ) ،علامہ منذری(المتوفى:656هـ) اور علامہ ہیثمی(المتوفى:807ه) رحمہم اللہ نے صحیح کہا ہے۔اس حدیث سے مقصود شوہر کے حقوق کی اہمیت بتلانا ہے۔