بیوی کوکہنا کہ میں تینوں کلیئر کردیا
محمد ساجد نے اپنی بیوی رخسانہ خاتون سے غصہ کی حالت میں اس طرح کہا کہ "میں نے تم کو تینوں کلئیر کردیا" کیا اس الفاظ سے طلاق واقع ہوگئی ؟
صورت مسئولہ میں اگر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا ہو اور اس کے جواب میں طلاق کی نیت سے مذکورہ الفاظ کہے ہوں تو تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور دونوں کا ساتھ رہنا ناجائز ہے۔ البتہ اگر بیوی کے طلاق کے مطالبہ پر نہ کہے ہوں یا طلاق کی نیت سے نہیں کہے تو طلاق واقع نہیں ہوئی۔
الفتاوى الهندية (1 / 383)