آن لائن آرڈر کینسل کرنے کے بعد موصول ہوجائے
سوال :۔آئٹم کا آن لائن آرڈر کیا،بیچنے والے نے آرڈر دس دن میں بھیجنے کا کمٹ کیا، دس دن میں آرڈر وصول نہیں ہوا، دس دن اور انتظار کیا ،آرڈر نہیں وصول ہوا، مکمل بیس دن بعد آرڈر پر ریفنڈ لےلیا، ریفنڈ لینے کے بیس دن بعد آرڈر وصول ہو گیا۔ کیا آرڈر فری ہو گیا؟ یا پیسے دینے ہیں ؟ پیسے تاخیر سے ڈ یلیوری پر جرمانہ لگا کے کم دینا جائز ہے ؟
جواب:۔چیز واپس کمپنی کو بھیج دیں یا قیمت اداکرکے رکھ لیں۔تاخیر سے ڈیلیوری پر رقم کم کرنا جائز نہیں۔