تراویح میں بے موقع سجدہ کرلیاتھا
سوال:۔تراویح میں ہمارے ایک حافظ صاحب نے سجدہ تلاوت کرلیاتھا مگر سجدہ تلاوت وہاں تھا نہیں۔اب رمضان گزرنے کے بعد کیاجائے؟
جواب:۔بے موقع سجدہ کرنے کی وجہ سے سجدہ سہوکرلینا چاہیے تھا۔اگر سجدہ سہو نہیں کیا تھا تو نقصان کے ساتھ نماز ادا ہوگئی ہے۔اب اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔