تکبیر تحریمہ کہنے کےبعد کتنی دیر قیام ضروری ہے؟



سوال:۔امام رکوع یا سجدے میں ہوں اور ہمیں خدشہ ہو کہ امام رکوع سے سر اٹھالیں گے اور ہماری رکعت نکل جائے گی تو ہم تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد کتنی دیر قیام کریں اور پھر رکوع میں شامل ہوں؟
 
جواب:۔ حالت قیام میں تکبیر تحریمہ کہہ لیں اور اس کے فورا بعد دوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں شامل ہوجائیں ۔الغرض قیام کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہہ لینا کافی ہے۔