تجارتی پلاٹ میں رہائش اوررہائشی پلاٹ میں تجارت کی نیت کرنا



سوال:۔فرض کریں  میں نے ایک پلاٹ خریدا ہے  تاکہ بیچ کر نفع کماؤں لیکن میرا ارادہ بدل جاتا ہے اور اب میں اس پر گھر بنانا چاہتا ہوں اور  دوسرا ایک پلاٹ ہے جو میں نے گھر بنانے کی نیت سے لیا تھا مگر اب اسے بیچناچاہتا ہوں۔دونوں پر زکوۃ ہے یا کسی ایک پر زکوۃ ہے؟
 
جواب:۔ دونوں میں سے کسی پر زکوۃ نہیں ہے البتہ جب دوسرا پلاٹ فروخت کردیں  تو اس کی رقم پر زکوۃ کی تاریخ  آنے پر زکوۃ ادا کردیں۔