قضا روزوں میں شوال کے روزوں کی نیت کرنا
سوال:۔میں شوال کے چھ روزے رکھنا چاہتی ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے جوروزے رمضان کے زنانہ عذر کی وجہ سے رہ گئے ہیں ،ان کی نیت بھی کرلوں تاکہ روزوں کی قضا بھی ہوجائے اورنفل روزوں کا ثواب بھی مل جائے؟
جواب:۔ نفل روزوں میں قضا روزوں کی یا قضا روزوں میں نفل روزوں کی نیت نہیں کی جاسکتی۔