رمضان میں کون سا ذکر افضل ہے؟



سوال:۔ماہ صیا م ماہ قرآن ہے۔یہ معلوم ہے ،لیکن قرآن کریم کے علاوہ اگر کوئی ذکر کرنا چاہیں تو کون سا ذکر افضل ہے؟
 
جواب :۔حدیث شریف  میں  ہے کہ چار چیزوں کی اس مہینہ میں کثرت رکھا کرو، جن میں سے دو چیزیں ایسی ہیں کہ تم ان کے ذریعے  اللہ تعالی  کو راضی اور خوش کروگے،  اور دو ایسی ہیں کہ جن سے تمہیں چارا  کار نہیں، پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے رب کو راضی کرو  وہ:  کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت ہے، اور دوسری دو چیزیں یہ ہیں: جنت کی طلب اور جہنم سے پناہ  ۔