روزے کی حالت میں بھاپ لینا
سوال:۔روزے کی حالت میں بھاپ لے سکتی ہوں؟
جواب :۔بھاپ لینے کی وجہ سے پانی بخارات میں تبدیل ہو کر ناک کے راستے چوں کہ پیٹ کے اندر چلاجاتا ہے اس وجہ سے روزہ کی حالت میں بھاپ لینے کی اجازت نہیں ہے، اور اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔