مسجد میں لگے درخت کے پھل کا حکم
سوال:۔ہماری مسجد میں پھل دار درخت ہیں۔ان کے پھلوں کا کیا حکم ہے۔ہم استعمال میں لاسکتے ہیں یا امام کا حق ہے یا کمیٹی کا حق ہے؟
جواب :۔ مسجد کے احاطہ میں لگے ہوئے پھل دار درخت اگر واقف یا درخت لگانے والے نے عا م لوگوں کے استعمال کے لیے لگائے ہیں تو لوگ ان درختوں کے پھلوں کو کھاسکتے ہیں، لیکن اگر یہ مسجد کی آمدنی کے لیے لگائے ہیں یا اس کی نیت معلوم نہیں ہے تو اس کو فروخت کرکے اس کی قیمت مسجد میں صرف کرنا ضروری ہے، مسجد میں اس کی قیمت ادا کئے بغیر اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔