مال خریدنا کر نفع پر بیچ دینا



سوال :۔ایک شخص سبزی منڈی میں سبزی یافروٹ کی گاڑی خرید لیتا ہےاورپھر اپنا نفع رکھ فروخت کردیتا ہے تو جائز ہے یا ناجائز؟
 
جواب:۔اگر مال  خود یا اپنے نمایندے کےذریعےاپنے قبضہ میں لاکر پھرفروخت کرتا ہے تو جائز ہے۔اگرجس سے خریدا ہے اسی کو اپنا وکیل کر کے آگے فروخت کردیتا ہے اور خود اپنے قبضے میں مال نہیں لاتا ہے تو یہ صورت ناجائز ہے۔