سرکاری اشیاء فروخت کرنا



سوال :۔حکومت نے ایک شخص کوعوام میں  تقسیم کے لیے کچھ اشیاء دیں  مگر اس شخص نے وہ اشیاء بازار میں فروخت کردیں ۔ ان اشیاء کوفروخت کرنا کیسا تھا؟جس نے اشیاء خریدیں ،اسے معلوم تھا کہ یہ سرکاری اشیاء برائے تقسیم ہیں مگر پھر بھی اس نے خرید لیں ،اس کاخریدنا کیسا ہے؟
 
جواب:۔بیچنے والا اورخریدار دونوں حرام کے مرتکب ہوئے ہیں اورسزا کے مستحق  ہیں ۔حکومت چاہے توخریدوفروخت کوکالعدم قراردے دےاور اشیاء بازیاب کرالےیا چاہےتوخریدوفروخت کامعاملہ نافذکرکے قیمت وصول کرلے ۔