حج کے لیے جمع کی ہوئی رقم کا حکم



سوال:۔سعودی گورنمنٹ کے اعلان کے بعداس سال غیر ملکیوں کے لیے اب حج ممکن نہیں رہے گا،اب سوال یہ ہے کہ  جنہوں نے حج کے لیے رقم جمع کررکھی تھی وہ  اس رقم کاکیا کریں؟
 
جواب:۔ جواب:۔فقہاء لکھتے ہیں کہ فقیر کودیکھ کرصدقہ کرنے کے لیے   جیب سے پیسے نکالے توپھر ان پیسوں کو ذاتی استعمال میں لانا مکروہ ہے۔اس  سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ کسی نیک کام کے لیے مال خرچ کرنے کاارادہ ہوتو پھر اسی مقصد میں اس مال کو خرچ کرنا چاہیے۔اس لیے بہتر ہوگا کہ اس رقم کو اگلے سال  حج کے لیے استعمال میں لے لیا جائے۔جولوگ زکوۃ دیتے ہوں وہ مقررہ تاریخ پر اس رقم کی زکوۃ بھی نکال دیں۔