معتکف کا مسجد کی بجلی استعمال کرنا



سوال :۔میں نے رمضان میں اعتکاف کیا  اور اللہ پاک کا شکر ہے  کہ اس نے توفیق دی مجھے یہ  خیال آتا ہے کہ میں اور دیگر اعتکاف والوں نے دن رات  مسجد کے پنکھےاستعمال کیے تو کیا بجلی کابل شرعا ہم پر واجب ہے؟ 
 
جواب :۔ دوران عبادت مسجد کی بجلی استعمال کرنے کی شرعا اجازت ہے۔ اعتکاف  کرنے والے کا تمام وقت  عبادت میں شمار ہوتا ہے اور عبادت کے دوران بجلی استعمال کرنے  کی اجازت ہے۔اس لیے بجلی کا بل اعتکاف کرنے والے حضرات پر واجب نہیں ہے۔