بہو کو کفارہ صوم کی رقم دینا
سوال :۔کیا بہو کو کفارہ صوم کی رقم دی جاسکتی ہے؟
جواب :۔ اگر بہوزکوٰۃ کی مستحق ہے یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یاساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابررقم یا ضرورت سے زائد سامان نہیں ہے اور وہ سید، ہاشمی اور عباسی بھی نہیں ہے تو اس کو روزے کے کفارے کی رقم ادا کرنا جائز ہے۔