باپ کا اولاد کے مال میں کتنا حق ہے؟



سوال :۔باپ  اپنے بالغ بیٹے کے مال میں کس قدر حق رکھتا ہے؟میں نے سنا ہے کہ بیٹا اور اس کا مال باپ کا ہوتا ہے؟
 
جواب:۔ اگر والد محتاج اور غریب ہو تو  اس کا نان ونفقہ بیٹے پر واجب ہے اورباپ اپنے بیٹے کے مال میں سے بقدرِ ضرورت لے کر استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس میں اولاد سے اجازت لینے کی ضرورت بھی نہیں۔ حدیث میں وارد ’’انت و مالک لأبیک‘‘ (تم اور تمہارا مال تمہارے والد کا ہے) کی تشریح بھی محدثین کرام نے یہی فرمائی ہے کہ احتیاج اور ضرورت کے وقت باپ اپنے بیٹے کا مال بقدرضرورت استعمال کرسکتا ہے لیکن بلا ضرورت اور احتیاج کےباپ کے لیے اپنے بیٹے  کا مال استعمال  کرنا جائز نہیں ہے۔